ٹیم

"a strong team of talented lawyers who are tactical, experienced and pragmatic" Legal 500

ڈاؤسن کارنویل میں دو علیحدہ خصوصی عائلی قانون کے شعبے ہیں؛ انتہائی موقر طلاق اور عائلی قانون کا شعبہ اور قانون اطفال کا شعبہ جس کو ایوارڈ سے نواز جا چکا ہے۔

ہر ایک شعبہ کے شرکاء کے پاس اپنے خاص میدان میں کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ نوجوان وکلاء کی ایک ٹیم، جن کی تعداد روز افزوں ہے، ان کی مدد کرتی ہے، جن میں سے بہت سے تو اپنی انفرادی شناخت قائم کر رہے ہیں۔

ہمارے وکلاء میں وہ لوگ شامل ہیں جنہیں برطانوی عائلی قانون کی سند دی گئی ہے، سالسٹر ایڈووکیٹس، ایک کورٹ آف پروٹیکشن کا ڈپٹی، ایک عائلی ثالث، ایک رابطہ کار وکیل اور ایسے وکلاء جنہیں ایک سے زیادہ عدالتی دائرۂ اختیار کی مہارت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ہمارے پاس ایسے وکلاء بھی ہیں جو جائیداد سے متعلق قانون اور جائیدادوں، وقف، وصیتوں اور ٹیکس کے امور پر مشورے دیتے ہیں۔

Emergency Line