بین الاقوامی

بین الاقوامی

جب کوئی مسئلہ ایک سے زیادہ عدالتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہو تو جلد از جلد قانونی مشورہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے حقوق کیا ہیں اور آپ کے پاس دستیاب اختیارات کیا کیا ہیں۔ اکثر، کسی بھی مقدمہ کی کامیابی طے کرنے میں جلد کارروائی کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔

بین عدالتی اور بین الاقوامی طلاق اور بچوں کے مقدمات میں ہماری مہارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ ہم نے ایسے مقدمات کی پیروی کی ہے جن میں بے شمار دنیا بھر کے مختلف ممالک شامل تھے۔

بین عدالتی اور بین الاقوامی طلاق اور بچوں کے مقدمات میں ہماری مہارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ ہم نے ایسے مقدمات کی پیروی کی ہے جن میں بے شمار دنیا بھر کے مختلف ممالک شامل تھے۔

ہم فورم چوائس اور بین الاقوامی اثاثوں سے متعلق مشورے فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں بین الاقوامی سطح پر بچوں کے اغوا، بچوں کے تنازعات اور کوکھ کرایے پر لینے یا دینے (سرّوگیسی) کے مقدمات کے میدان میں سبھوں سے ممتاز گردانا جاتا ہے۔ ملکی سطح پر ہماری فرم وہ واحد فرم ہے جس کی جبری شادی اور معلق ازدواجی رشتوں میں ثابت شدہ پریکٹس ہے؛ ہمارے پاس خواتین کے جنسی اعضاء کی بریدگی اور غیرت کے نام پر تشدد سے متعلق ماہرین بھی موجود ہیں۔
ہمارے پاس ایسے وکلاء ہیں جنہیں ایک سے زیادہ عدالتی دائرۂ اختیار میں مہارت حاصل ہے اور ایسے وکلاء بھی ہیں جو مختلف زبانوں میں طاق ہیں۔
ڈاؤسن کارن ویل [Dawson Cornwell] میں انٹرنیشنل اکیڈمی آف فیملی لائرز کے گورنرز اور فیلوز اور انٹرنیشل بار ایسوسی ایشن، امریکن بار ایسوسی ایشن نیز دیگر متعدد بین الاقوامی عائلی قوانین سے متعلق تنظیموں کے ممبران شامل ہیں۔ ملک سے باہر دیگر پیشہ وران کے ساتھ ہمارے قدیم مستحکم روابط ہیں۔

Share this page
Emergency Line