11 Staple Inn, London
WC1V 7QH, United Kingdom

DX: 181 London Chancery Ln

Emergency contact

Our emergency telephone lines in the event of a child abduction, forced marriage or other emergency concerning children is:
  • +44 (0)20 8607 9660
  • +44 (0)79 3208 6173

ہم کیا کرتے ہیں

ایک مخصوص عائلی قانون کی فرم ہونے کی حیثیت سے ہم عائلی اور ازدواجی قانون کے تمام مسائل دیکھ سکتے ہیں۔

علیحدگي اور طلاق

ہم باہم زندگی گزارنے والے جوڑوں، علیحدگی، قبل از نکاح اور بعد از نکاح معاہدوں، عدالت کے ذریعہ تفریق، طلاق اور سول پارٹنرشپ کی منسوخی کے مسائل کے ماہرین ہیں؛ ان میں بین الاقوامی عدالتی اختیار والے تنازعات بھی شامل ہیں۔

مالی تصفیے

زمانے سے ہماری دھاک جمی ہوئی ہے اور ہم شادی شدہ اور باہم زندگی گزارنے والے ایسے جوڑوں کو جن کے درمیان تفریق ہورہی ہو مالی حقوق سے متعلق، اعلی آمدنی والی جائیدادوں کی چھان بین، نان ونفقہ، چائلڈ سپورٹ پنشن اور تنفیذ سے متعلق مشورے دیتے ہیں۔

بچے

ہمارا ایوارڈ یافتہ شعبۂ اطفال قانون اطفال کے تمام پہلوؤں پر مشورے دیتا ہے، جن میں بین الاقوامی قانون اطفال، بشمول بچوں کے اغوا، بین الاقوامی نقل مکانی، کفالت، نگرانی، والدینی ذمہ داری، رہائش اور رابطے کے تنازعات، دادا دادی / نانا نانی کی درخواستیں، سوتیلے ماں باپ کی درخواست، خصوصی سرپرستی، نگہداشت کی کارروائیاں اور تحفظ طفل خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

استقرار حمل اور کوکھ کرایہ پر لینا دینا (سرّوگیسی)

ہم سرّوگیسی، مقامی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر، اور افزائش نسل میں مدد اور گیمیٹ کے عطیہ کے مسائل کے معروف ماہرین ہیں۔

کمزوروں کا تحفظ

ہم کورٹ آف پروٹیکشن میں موکلوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہم نے کنبوں اور معمر افراد کے مقدمے لڑے ہیں

تنازعہ کا متبادل حل

ہم اندرون خانہ ثالثی اور مربوط قانونی خدمت ان افراد کے لیے فراہم کرتے ہیں جو علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ ہم فیملی تھراپی یا فیملی آربٹریشن اسکیم کے حوالے دے سکتے ہیں۔

جائیداد

ہم ایسے افراد اور کمپنیوں کے لیے کام کرتے ہیں جو کہ کوئی جائیداد خرید یا فروخت کر رہے ہوں، رہائشی اور تجارتی دونوں، دوبارہ رہن رکھنا اور کاروباری پٹے اور ان کی تجدید۔

جائدادیں، اوقاف، وصیتیں اور ٹیکس

ہم وصیتیں تیار کرتے ہیں اور جائیدادوں کی منصوبہ بندی، ٹیکس کے امور، پروبیٹ (مصدقہ وصیت نامہ)، اور جائیداد کے انتظام وانصرام، اوقاف اور پروبیٹ سے متعلق قانونی چارہ جوئی، خیراتی عطیے اور مختار ناموں سے متعلق مشورے دیتے ہیں۔

اگر آپ کسی سے اردو میں بات کرنا چاہتے ہوں تو برائے مہربانی ایسوسی ایٹ سلیمہ جہانگیر یا ایسوسی ایٹ شبینہ بیگم سے رابطہ کریں۔

11 Staple Inn, London
WC1V 7QH, United Kingdom

DX: 181 London Chancery Ln

Emergency contact

Our emergency telephone lines in the event of a child abduction, forced marriage or other emergency concerning children is:
  • +44 (0)20 8607 9660
  • +44 (0)79 3208 6173

Emergency line
Emergency Line

Our emergency telephone lines in the event of a child abduction, forced marriage or other emergency concerning children are